پاکستان (نیوز اویل)، گورنر پنجاب ڈٹ گئے اور کہا کہ وہ اس طرح نکالے جانے کو ہر گز نہیں مانتے اور عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کو گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق سوالات پوچھے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا اور ابھی تو صرف سمری بھیجی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ عمر سرفراز چیمہ کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ان عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمر سرفراز چیمہ کو صوابدیدیاختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے اور اس قدم کو اٹھانے کے پیچھے یہ وجہ ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی اور اس پر ان کو گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ فیصلہ ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے وزیراعظم یہ فیصلہ نہیں کر سکتے ۔