سیاست (نیوز اویل) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرعام میڈیا پر دھمکی لگائی کے ہم بھی دیکھتے ہیں حکومت پاکستان کیسے او ائی سی کانفرنس منعقد کرواتی ہے اس دھمکی کے ردعمل میں شیخ رشید بھی میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی جنہوں نے او آئی سی کو رکوانے کج کوشش بھی کی۔ شیخ رشید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ناطے میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ ہم او آئی سی کانفرنس کروائیں گے اور دیکھتے ہیں کون اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور جو بھی راستے میں آئے گا ان کی نسلیں یاد رکھیں گی کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو بھی اسلامی نظریے کے درمیان آئے گا اس کا لحاظ نہیں کیا جائے گا اور ہم دیکھتے ہیں کہ کون او ائی سی کانفرنس کو پاکستان میں منعقد ہونے سے روکتا ہے۔
شیخ رشید کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا پر عوام نے خوب سراہا اور ہر کوئی شیخ رشید کو داد دینے لگا۔