پاکستان (نیوز اویل)، آجکل تمام سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں یہی حال ہی میں جماعت اسلامی کے رہنما سراج الدین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔
اپوزیشن جماعتوں نے اس ملاقات میں سیاست کے حوالے سے بات چیت کی تو بات کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی شادی پر پہنچ گئی جس پر سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری سے پوچھ ہی لیا کہ بلاول کی اتنی عمر ہوگئی ہے تو ان کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا جس پر آصف علی زرداری صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکی آپ ڈھونڈ دیں۔ اور یہ بات سن کر سراج الحق نے کہا کہ پھر تو لڑکی جماعت اسلامی سے ہی ہوگی اور اس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے بھی اچھے لوگ ہیں اور راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے سسرال والے بھی جماعت اسلامی سے ہیں۔
یاد رہے کہ او پوزیشن جماعتوں کے آپس میں رابطے جاری ہیں ہیں اور آج رانا ثناء اللہ نے مجھے اس سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے والی ہے اور اس کے بعد میاں نواز شریف صاحب ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ اقتدار میں وزیراعظم کون بنے گا اور وزیر اعلیٰ کا عہدہ کس کو دیا جائے گا ۔