پاکستان (نیوز اویل)، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور جدید ٹیکنالوجی نے بہت سے مسائل پیدا کر دیے ہیں دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آج کل ہم لوگ نہ تو جلدی سوتے ہیں اور نہ ہی صبح جلدی اٹھتے ہیں جس سے بہت سے لوگ فزیکلی اور مینٹلی ڈسٹرب ہیں ذہنی تناؤ کا شکار ہیں ۔
اور رات کو دیر سے سونے کی وجہ سے صبح فجر کے ٹائم بھی نہیں اٹھ سکتے اور ان تمام وجوہات کی بنا پر آج ہم لوگ مالی تنگدستی کا بھی شکار ہیں کیونکہ اللہ تعالی نے اس دن کمانے کے لئے بنایا ہے۔ حضرت علی کا ارشاد ہے کہ جو شخص فجر کا وقت نہیں اٹھتا اس کی قسمت بھی اس شخص کی طرح سو جاتی ہے ، اور معاشی تنگی کا شکار ہو جاتا ہے اللہ تعالی صبح فجر کے بعد فرشتوں کو زمین پر بھیجتا ہے اور ان سے کہتا ہے کہ میرے بندوں کو رزق دے آؤ فجر کے بعد فرشتے تمام گھروں میں رزق کی تقسیم کرتے ہیں اور جو لوگ فجر کے بعد سو رہے ہوتے ہیں ان کا رزق وہ واپس لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مالی تنگی پیدا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رات کو دیر سے سونا اور صبح دیر سے اٹھنا آپ کی صحت کو کس قدر متاثر کر رہا ہے یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ آجکل شوگر ، بلڈ پریشر ، اور دل کی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں جن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا لائف سٹائل بہت چینج ہوگیا ہے ۔