پاکستان (نیوز اویل)، حکومت کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حیران کن حکمت عملی سامنے آگئی اوپوزیشن کے لیے ووٹ پورے کرنا ہی ناممکن بنا دیا ۔
حکومت نے اپوزیشن کیس کے خلاف حیران کن حکمت عملی بنا لی ہے ا ے آر وائی نیوز کے مطابق یہ بات سامنے آرہی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پہلے ہی درخواست دے دی جائے گی کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا اور ایوان میں داخل ہی نہیں ہوگا صرف ایک رکن ہی ایوان میں جائے گا اور باقی سارے اپوزیشن کے لوگ ہوں گے اور انہیں اپنی طرف سے 172 ووٹ پورے کرنے ہوں گے ۔
ساتھ ہی ساتھ یہ حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ کوئی بھی رکن جو پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا گا اگر تو وہ حکومت کے خلاف جانے کی کوشش کرے گا تو اس کا ووٹ کاؤنٹ ہی نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلدی ہی یہ تحریری درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے والے ہیں ۔