”دال مونگ” کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر کا موثر علاج

پاکستان (نیوز اویل)، دال مونگ” کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر کا موثر علاج
۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دالیں انسان کی صحت کے لیے فائدہ مند غذاؤں میں سے ایک ہیں۔ اپنی خوراک

 

 

 

میں دالوں کو شامل کرنے والے لوگ توانا رہتے ہیں۔
یوں تو تمام دالوں کی اپنی افادیت ہے لیکن مونگ کی دال کہ کچھ ایسے فائدے ہیں جو اگر آپ کو معلوم

 

 

 

ہوجائیں تو آپ اسے ضرور اپنی خوراک میں شامل کریں گے۔ مونگ کی دال کی افادیت بہت زیادہ ہے۔ یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار کو جسم میں مناسب رکھتی ہے۔

 

 

 

ہمارے جسم میں موجود اینجیوٹینسن کنورٹنگ انزائم خون کی شریانوں کو سخت کر دیتا ہے۔ مونگ کی دال اس انزائم کی کارکردگی کو روکتی ہے تاکہ خون کی

 

 

 

شریانیں تنگ نہ ہو جائیں۔ کیونکہ اگر خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو یہ بہت مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ خون کو گزرنے کے لیے مناسب راستہ نہیں ملتا تو اس سے شریانوں پر اور دل پر پریشر پڑتا ہے، جو ہارٹ اٹیک کا باعث بن جاتا ہے۔

 

 

 

دالوں میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی اسے صحت کے لیے مفید بناتی ہے۔

 

 

 

کہا جاتا ہے کہ مونگ کی دال کا ایک مہینے تک مسلسل استعمال بلڈ پریشر کے مسائل پر قابو کا پانے میں مدد دیتا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *