اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ انسان کو ہمیشہ اپنی اوقات میں ہی رہنا چاہئے اور خاص کر کسی بھی خوشی کے موقع پر حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے اور دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہئے اب ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جب دولہا اور اس کے باراتیوں نے دلہن سے ایسا مطالبہ کر ڈالا۔
کہ اس دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد کے ایک نواحی گاﺅں میں پیش آیا جہاں دولہا اور باراتیوں نے دلہن سے ڈانس کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ لوگ گھر سے ہی پی کر آئے تھے، تاہم لڑکی اور اس کے گھر والوں نے نظر انداز کیا مگر جب دلہن کو لایا گیا تو دولہا نے پھیروں سے قبل اسے ڈانس کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جس پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا اور وہاں سے چلی گئی۔لڑکی کے انکار پر دولہا نے وہاں خوب ہنگا مہ کیا مگر اسے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔
لڑکی کے انکار پر دولہے کی فیملی نے پولیس کو بھی بلا لیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ پولیس معاملہ رفع دفع کرا دے گی اور لڑکی شادی کے لیے مان جائے گی مگر دلہن اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور بارات کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا۔ دوسری جانب گرمی کی شدید ترین لہر نے ملک کو بری طرح جکڑا ہوا ہے ، دنیا بھر میں آج جن 15 شہروں میں موسم گرم ترین رہے گا ان میں 5 پاکستانی شہروں کے نام بھی شامل ہیں ۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق تادم تحریر نوکندی ، دالبندین ، پشاور ، سبی اور جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے ہیں اور یہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔