پاکستان (نیوز اویل)، اللہ تعالی نے مسلمانوں پر ایک خاص قسم کا کرم کیا ہے اور اسلام نے ہمیں بہت سے ایسے مواقع دیے ہیں جس میں ہم لوگ اللہ کو راضی کر سکتے ہیں
اور اللہ تعالی کے پسندیدہ بن سکتے ہیں ، رمضان المبارک کے مہینے میں بھی طاق راتیں آتی ہیں جن میں ایک خاص رات کو تلاش کیا جاتا ہے اور ان طاق راتوں میں عبادت کا بہت زیادہ ثواب ملتا ہے ۔
اس طرح ذی الحجہ کا مہینہ بھی بہت افضل ہے اور ذی الحجہ کا چاند دیکھتے ہیں آپ چاند دیکھنے کی دعا کریں گے جو کہ بہت زیادہ افضل ہے ، دعا مندرجہ ذیل ہے :
اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ
وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضیٰ رَبِّي وَ رَبُّكَ اللّٰہُ ”
اور اس دعا کا ترجمہ کچھ اس طرح سے ہے کہ :
” اے اللہ ! اس چاند کو ہم پر بر کت کے ساتھ نکال اور ایما ن و سلا متی اور اسلام اور اس چیز کی تو فیق کے ساتھ نکال جس سے تو را ضی ہوتا ہے اور پسند کر تا ہے ، (اے پہلی ر ات کے چا ند) میرا اور تیرا رب اللہ ہے ۔ ”
آپ نے یہ کرنا ہے کہ چاند دیکھنے کے فورا بعد اس دعا
کو پڑھانا ہے اور اس دعا کے بعد 30 بار سورت فاتحہ پڑھ لینی ہے اور اللہ سے سچے دل سے دعا کرنی ہے ۔