پاکستان (نیوز اویل)، بھارت کے علاقے بہار میں ایک مسجد صدیوں سے موجود ہے اور یہ مانا مادھی نام کے ایک گاؤں میں جو کہ بھارت میں ہے تقریبا دو سو سال سے موجود ہے ۔
اس مسجد کی ایک عجیب بات یہ ہے کہ اس گاؤں میں اب کوئی مسلمان آباد نہیں ہے اور اس کے باوجود بھی یہاں اذان کی آواز بلند ہوتی ہے ۔ ایسا اس لیے کیوں کہ وہاں باقاعدگی سے اذان دی جاتی ہے اب ایسا کیسے ہے اس بارے میں بات کرتے ہیں ۔
گاؤں کے مکین تقریباً سب ہی ہندو ہیں جب ان سے بات کی گئی تو جو تفصیلات ان لوگوں نے بتائی ہیں اس کے مطابق ان لوگو کا کہنا تھا کہ یہاں پہلے مسلمان بھی آباد تھے لیکن آہستہ آہستہ وہ لوگ نکل مکانی کر گئے زیادہ تر لوگ پاکستان بننے کے بعد اس جگہ کو چھوڑ گئے تھے اس کے بعد جو لوگ بچ گئے وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سہولت کی جگہوں پر چلے گئے کیوں کہ یہ ایک غیر ترقی یافتہ چھوٹا سا گاؤں ہے اور اب یہاں کوئی مسلمان نہیں لیکن یہاں کے علاقے کے ہندو اس مسجد میں اذان کا اہتمام آج بھی کرتے ہیں ۔