سافٹ ویئر آپ ڈیٹ کر دیا گیا۔ بلاول زرداری کی او آئی سی کانفرنس رکوانے کی دھمکی کے بعد اپوزیشن کو دلچسپ اعلامیہ جاری کرنا پڑ گیا۔

پاکستان (نیوز اویل) جیسا کہ پاکستانی عوام جانتی ہے کہ جب بھی کسی نے پاکستانی ریاست کے خلاف بات کرنے کی کوشش کی ہے ریاست پاکستان نے اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی۔ اسی طرح او آئی سی کانفرنس کو رکوانے کی دھمکی کے بعد اپوزیشن کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔
 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر پیر کے روز تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن پر اجلاس نہ بلایا گیا تو اس کا انجام برا ہوگا ہم اسمبلی کے فلور سے نہیں اٹھیں گے اور ہم بھی دیکھیں گے کہ کیسے حکومت او آئی سی کی کانفرنس منعقد کرواتی ہے

 

 

اس دھمکی آمیز لہجے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ریاست کے خلاف ایسے بیان دینے کے بعد پاکستانی عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا اور یہاں تک کہ انڈین میڈیا میں بھی اس بات کو بہت بڑھا چڑھا کر بتایا گیا

 

 

لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اپوزیشن نے عوام کے شدید ردعمل کے بعد ایک اہم اعلامیہ جاری کر دیا جس میں متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو پچیس مارچ سے پہلے اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ متحدہ اپوزیشن او آئی سی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہیں اور ان کا پرتپاک استقبال کرتی ہیں، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے، ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سیاسی داخلی حالات کو او آئی سی کانفرنس پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا امید ہے کہ ہمارے مہمانوں کا اسلام آباد میں قیام خوش آئند رہے گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *