پاکستان (نیوز اویل)، اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سونے پر سیلز ٹیکس لگا دیا ہے ۔ اب سونے پر 17 سے 18 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔
وفاقی حکومت نے یہ بل سینیٹ میں پیش کر دیا ہے اور اب سینیٹ میں بل پاس ہونے کے بعد یہ قانون لاگو کیا جائے گا.
صرافہ ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ بل سینیٹ نے منظور کر لیا گیا تو سونے کے تاجر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور وفاقی حکومت کے ایسے کسی فیصلے کو نہیں مانے گے۔