پاکستان (نیوز اویل)، مکران کے ساحل پر 1945 میں شدید سونامی آیا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ مکران کے ساحل پر پھر سے زلزلے کے بعد سونامی آنے کا خطرہ ہے ۔
ڈائریکٹر نیشنل سونامی سنٹر کا کہنا ہے کہ ہر قدرتی آفت کا ٹائم زون ہوتا ہے اور مکران کے ساحل پر آئے سونامی کا ٹائم زون مکمل ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت دوبارہ سے یہاں پر سونامی آ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں موجود سب ڈکشن زون کافی شدت اختیار کر رہا ہے اور کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے شدید سونامی آئے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر زلزلہ آیا تھا جس کے بعد یہ خدشہ تھا کہ مکران کے ساحل پر بھی زلزلہ آنے کا خدشہ ہے جو کہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے اس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے ساتھ ہی ساتھ انٹرنیشنل سونامی سنٹر کا کہنا تھا کہ ساحل پر رہنے والے افراد کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نبٹنے کی مشقیں پوری کرلی گئی ہیں۔
یاد رہے 1945 میں مکران کے ساحل پر شدید سونامی آیا تھا جس سے جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوا تھا اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قدرتی آفت کا ٹائم زون مکمل ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت سونامی آنے کا امکان ہے۔