پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف سائبر کرائم کی شکایات درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
حال ہی میں شرمیلا فاروقی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نادیہ خان ایک بے شرم خاتون ہیں اور میں اس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرواؤں گی۔
سوشل میڈیا پر آج تک ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی ہے جس میں نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کو کہا ہے کہ آپ کا میک اپ بہت خوبصورت ہے آپ کس سے میک اپ کرواتی ہیں جس پر انیسہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنا میک اپ کرتی ہیں تو نادیہ خان نے یہ پوچھ لیا کہ آپ نے میک اپ کرنا کس سے سیکھا ہے تو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے ۔
سوشل میڈیا پر نادیہ خان کو اس بات پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ انہیں اس طرح نہیں پوچھنا چاہیے تھا اور وہ مذاق اڑا رہی تھیں ۔ اور ان سب باتوں کی وجہ سے شرمیلا فاروقی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ ایک بے شرم خاتون ہے اور میں اس کے خلاف سائبر کرائم میں جاؤنگی۔