تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے درمیان اتحاد نہیں- ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے-
مڈل آرڈر کا حل نکالنے کے لیے بابر اعظم نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے رابطہ کیا، ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم نے شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنانے کے لیےمحمد وسیم سے درخواست کی-
بابر اعظم چاہتے تھے کہ شعیب ملک پاکستان ٹیم کا حصہ بن جائے لیکن چیف سلیکٹر بابر اعظم سے متفق نہیں- محمد وسیم نے شعیب ملک کوٹیم کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا، اس سے ثابت ہوتا کے ملک کا ٹیم میں آنا مشکل ہے لیکن بابر اعظم نے بھی شعیب ملک کو ٹیم میں لانا چاہتے ہیں، اور اسکے لیے وہ ہر جوڑ کوشش کر رہے ہیں،