پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے ،
اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف ہی کرے گی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہ تو بجٹ تیار کیا جائے گا اور نہ ہی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔
اور آئی ایم ایف کے حالیہ مطالبات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے سامنے درخواست رکھی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،
یا پھر بنیادی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایڈہاک الاوئنس دیا جائے ، لیکن اس کا بھی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا ۔
مہنگائی کے اس قدر بڑھ جانے کی وجہ سے اور ہر چیز مہنگی ہو جانے کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشان ہیں غریب عوام کے لیے مہینے کی تنخواہ میں دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔