پاکستان (نیوز اویل)، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہو رہا جو وہ کہہ رہے ہیں
اور میڈیا میں آ کر ایسی باتیں کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہیں یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہو رہے ہیں
اور اس بات کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تردید کر دی ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے دیے گئے بیان کہ نگران وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہو رہے ہیں
اور 31 مئی سے پہلے پہلے اہم فیصلہ ہو جائے گا ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ رشید کی اس بات حوالے سے آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا تو انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے اس بیان کی تردید کی اور حامد میر کے مطابق
جب انہوں نے شیخ رشید احمد کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی سیاست ہی یہ ہے کہ وہ اداروں کا نام استعمال کرتے ہیں ، جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی پیشین گوئیاں کرتے رہتے ہیں ۔