پاکستان (نیوز اویل)، شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے لیے ایک تاریخی جملہ کہہ دیا کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں ۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایک تاریخی جملہ کہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو وہ حلال ہوتا ہے لیکن اگر عمران خان آئی ایم ایف چلا جائے تو وہ حرام ہو جاتا ہے شیخ رشید نے کہا کہ یہ دو دو مارچ کرنے جا رہے ہیں لیکن ہم انہیں نہیں روکیں گے ان کو راستہ دیں گے لیکن انہیں چاہیے کہ یہ 23 مارچ کا بھی احترام کریں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شریف سیاست میں نہیں ہے چاروں کے چاروں شریف سیاست سے نکال دیے گئے ہیں اب نواز شریف پاکستان آئے یا نہ آئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شریف خاندان چاہتا ہے کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہیں وہی ہاتھ شریف خاندان کے سر پر ہوں لیکن ایسا ہرگز ممکن نہیں ہوگا کیوں کہ اس کی بجائے یہ ہو سکتا ہے کہ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہیں وہ ہاتھ شریف خاندان کی گردن پر آ جائیں ۔