پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی سلیم صافی نے گزشتہ روز کے انتخابات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کے بلڈرز مسلم لیگ نون کو لے ڈوبے ہیں پچھلی حکومت کی کرپشن اور
تمام فیصلے مسلم لیگ نون کو برداشت کرنے پڑ رہے ہیں ، اور یہی چیز مسلم لیگ نون کو لے ڈوبی ہے مسلم لیگ نون کو فوری طور پر انتخابات کرا دینی چاہیں گے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیز جو مسلم لیگ نون کی شکست کا سبب بنی ہے وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے منحرف شدہ اراکین کو ہی ان انتخابات میں آگے کر دیا تھا جو کہ ان کے لیے غلط فیصلہ ثابت ہوا ہے
کیونکہ مسلم لیگ نون کے بہت سے اراکین اس چیز کے خلاف بھی تھے ، اور انہیں الیکشن کے بعد مسلم لیگ نون کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کسی قسم کی کوئی دلچسپی یا کوئی
سرگرمی ان الیکشن کے حوالے سے دیکھنے میں نہیں آئی اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری پرویز الہی کے زیادہ قریب ہیں ۔