عمر شریف ائیر ایمبولینس پر علاج کے لیے امریکا روانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستانی لیجنڈری اداکار عمر شریف ائیر ایمبولینس پر علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمر شریف کو نجی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ایئرپورٹ ایمبولینس تک پہنچا دیا گیا ہے ، اداکار کیساتھ ان کی میڈیکل ٹیم بھی ہے جبکہ ان کی اہلیہ زرین غزل بھی ائیر ایمبولینس میںساتھ جائیں گی ۔روانگی کی

فہرست میں نام موجود ہے، انہوں نے امیگریشن بھی کروا لی ہے۔قبل ازیں اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین شریف کا کہنا تھا کہ ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑاتھا ۔ واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں۔ اس کی بنا پر ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب نے نمائندے کو بتایا کہ اتوار کو اداکار عمر شریف کے ڈائیلیسز کے دوران بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکا کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔ 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق اسی بنیاد پر ایئر ایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکا روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *