پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے یہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان کو سیاست چھوڑ کر یو ٹیوب چینل کھول دینا چاہیے کیونکہ ان کو صرف باتیں کرنا آتی ہیں کام انہوں نے کوئی کرنا نہیں ہے ۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے اور غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور عمران خان کو صرف باتیں کرنا آ رہی ہیں۔
اس میں بخاری نے کہا کہ یہ جو ساڑھے تین سال سے نیا پاکستان بنایا جا رہا ہے اس کی بجائے عمران خان کو ایک یوٹیوب چینل کھولنا چاہیے اور وہاں پر اپنی تقریر کرنی چاہیے ۔