پاکستان (نیوز اویل)، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو خط کل جلسے کے دوران دیکھایا تھا وہ تو مجھے پتا ہے اس میں کیا لکھا ہوا ہے ۔
نجم سیٹھی نے ایک بار پھر سے حیران کن دعوع کر ڈالا ہے اور کہا ہے کہ اس خط کی ایک کاپی ان کے پاس موجود ہے اور ان کو سب پتا ہے کہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم عمران خان کو ڈرامے بار کہہ ڈالا ان کا کہنا تھا وہ خط ایک پبلک ڈومین ہے اور کچھ نہیں ہے یہ عمران خان لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے اس کو ہمیشہ ہی سے عادت ہے مائینڈ گیم کھیلنے کی ۔
یار رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا اور انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کروانے کی کوشش کی تھی کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ان کے خلاف باہر کے عناصر ہیں جو ان کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ایک خط دیکھایا اور اس کے بارےمیں کہنا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط انہیں باہر سے ہی لکھا گیا ہے۔