پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط کے معاملے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے گا لیکن جنرل (ر) طارق نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے اور اس حوالے سے ٹویٹ کی ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی مجھے سونپ دی گئی تھی لیکن معذرت خواہ ہوں کے میں اس کی سربراہی نہیں کر سکتا ۔
یاد رہے کہ حکومت نے کہا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن بنانے کے بعد دھمکی آمیز خط کے حوالے سے تحقیقات کرکے فوری طور پر تمام ڈیٹیل سامنے لائی جائیں گی فواد چوہدری میں بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ کہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے اور جلد ہی خط کے بارے میں تمام معلومات سامنے آ جائیں گی جس سے عوام سے بھی شیئر کیاجائے گا چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان گھبرایئے نہیں ہیں اپوزیشن وقتی جشن منا لے بعد میں ان کو گھبرا نا پڑے گا۔