پاکستان (نیوز اویل)، نون لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بارے میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے جو تفصیلات ہیں انہیں سب کے سامنے لانا چاہیے انہیں چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے اور کیس کو لائیو دکھائیں اور قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دو نمبریوں کے مزید ثبوت سامنے آرہے ہیں جن کو جھٹلایا نہیں جا سکتا جس میں ایک واضح ثبوت اس چیز کا ہے جو کہ شوکت خانم ڈونرز کو بول پارٹی ڈونرز اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے ایک خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا ہے ۔
اس لیے اب عمران خان اپنی ایمانداری کا رونا بند کر دیں کیونکہ سچ سب کے سامنے آنے والا ہے اس لیے وہ اپنا سامان باندھ لیں۔