پاکستان (نیوز اویل)، اکثروبیشتر اداکاراؤں اور گلوکاروں کی موت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوتی ہیں جو کہ جھوٹی ہوتی ہیں ۔ حال ہی میں معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کی موت کی خبر وائرل ہوئی ہے جس پر ان کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا ہے ۔
علی گل پیر کی موت کی خبر وائرل ہوئی ہے اور ساتھ ہی ایک سکرین شاٹ وائرل ہوا جس پر ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی اور اس کی تصویر بھی ایڈ کی ہوئی تھی اس اسکرین شاٹ میں بتایا گیا کہ علی گل پیر کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی گھر والے سو گوار ۔
اپنے انتقال کی خبر پر علی گل پیر کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا اور انہوں نے اس سکرین شوٹ کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر کیپشن ڈالی جی ہاں میں مر گیا ہوں اور اپنی قبر سے ٹویٹ کر رہا ہوں ۔ یاد رہے علی گل پیر مختلف اداکاروں کی اور سیاستدانوں کی پیروڈی کرتے نظر آتے ہیں ان کی فردوس عاشق اعوان کی کی ہوئی پیروڈی بہت وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ انہوں نے کنگنا راناوت وقت جو کہ کہ انڈین ایکٹریس ہیں ان کی بھی پیروڈی کی تھی جس پر ایکٹریس نے ردعمل بھی ظاہر کیا تھا کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کم از کم آپ مزاحیہ ہیں اور آپ نے مجھے ہنسا دیا۔