پاکستان (نیوز اویل)، قرض اتارنے کےلیے یہ دعا پڑھیں ایک روپیہ ہو یا ایک کروڑکا ختم ہو جائےگا
۔
آج کل ملک جس اقتصادی بحران کا شکار ہے اس کی
وجہ سے گزر بسر بہت مشکل ہو گئی ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں مگر مشکلات ہیں کہ دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ ایسے میں کچھ لوگوں کو مجبوری کے تحت اپنے خاندان
کا پیٹ بھرنے کے لیے لوگوں سے قرض لینا پڑتا ہے اور وہ کسی سے ادھار مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ دھار واپس کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔
اخلاق کا تقاضا یہ ہے کہ جس وقت پر قرض واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا ہو اس وقت تک قرض لوٹا دیا جائے۔ لیکن اکثر اوقات مجبوریاں اور پریشانیاں زیادہ ہوتی ہیں کہ قرض مقررہ وقت پر ادا کرنے کی حیثیت انسان میں نہیں رہتی۔
یہ بات مزید مشکلات کا باعث بنتی ہے۔ انسان پریشان اور غیر مطمئن رہتا ہے۔ فکریں اس کا دامن نہیں چھوڑتیں۔ لوگ اس پر اعتبار نہیں کرتے اور اگر اسے آئندہ مدد کی ضرورت ہو تو اس کی مدد کرنے سے پہلے تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کسی کی مالی مدد کرنا ایک بہت افضل عمل ہے۔ جتنے دن تک آپ کی رقم اس انسان کے پاس رہتی ہے اللہ آپ کو ثواب سے نوازتا رہتا ہے۔ اس لیے قرض دینے والے کو چاہئے کہ وہ صبر کا دامن تھامے رکھے اور باقی لوگوں
کو چاہیے کہ وہ انتہائی ضرورت کے علاوہ قرض لینے سے باز رہیں۔ کیونکہ یہ ایک بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے اور اگر اسے ادا کیے بغیر انسان کی موت ہو جائے تو اسے آخرت میں اس کا حساب دینا پڑے گا۔
قرض ادا کرنے میں آسانی کے لیے ایک وظیفہ ہے جس کو آپ پڑھیں تو اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا اور آپ نے اگر قرض لیا ہوگا تو وہ قرض آپ وقت پر ادا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ہر رات بعد نماز عشاء 11 مرتبہ ابراہیمی پڑھیں۔ اس کے بعد 41 مرتبہ سورۃ نصر پڑھیں اور آخر میں دوبارہ 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ یہ عمل لگاتار 41 دن کی نیت سے شروع کیا جائے تو قرض ادا کرنے کی راہیں ہموار ہوتی ہیں اور رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔