لاحول ولا قوۃ الا باللہ اللہ پڑھنے کی حیران کن اور مفید کرامات۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ایک روایت میں ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی انسان مشکلات اور افکار کا شکار ہوجائے تو اسے چاہیے کہ وہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھے۔ یہ عمل انسان کو مشکلات اور پریشانیوں سے آزاد کرتا ہے اور اس کو جنت کے خزانوں میں سے ایک کہا گیا ہے۔

 

 

جب بیماری سے نجات کی نیت سے اس کلمے کا ورد کیا جائے تو آسمان سے اللہ کے حکم سے ایک فرشتہ بیماری سے شفا دینے کے لیے اترتا ہے۔

 

 

 

لاحول ولاقوۃ الا باللہ کا ورد اتنا افضل ہے کہ اس سے پریشانیاں اور بلائیں ٹلتی ہیں۔ انسان کو گناہوں سے پاک کردیتا ہے۔ اور انسان کے گناہ اس طرح دھل جاتے ہیں کہ جیسے وہ آج ہی پیدا ہوا ہو۔ یہ ورد جنت کا خزانہ ہے اس لئے جتنا زیادہ ہو سکے اسے پڑھنا چاہیے۔

 

 

لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنے والے پر اللہ تعالی محتاجی کے دروازے بند کر دیتا ہے اس کو دولت سے نوازتا ہے۔ اس کے مال میں برکت ڈال دیتا ہے اور اسے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے جو اس کو

 

 

 

اپنے خزانوں میں سے سے بے تحاشا عطا کرتا رہتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ روزمرہ معمول میں اس کلمے کے ورد کو شامل کر لیں اور اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اسے پڑھتے رہیں تاکہ ہم صحت کی دولت سے بھی مالا مال ہو جائیں، ہمارے گناہ دھل جائیںں، ہم مشکل و پریشانی سے بچے رہیں اور اللہ کی رحمت ہم پر نازل ہوتی رہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *