لیگی وفد کے مسجد نبویؐ پہنچنے پر چورچور اور غدارغدار کے نعرے لگ گئے۔۔۔ سعودی حکومت نے سخت ایکشن لے لیا، کڑی سزا سنا دی گئی!

پاکستان (نیوز اویل)، شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے اور عمرہ کی سعادت حاصل کی اور جب وہ مسجد نبوی میں پہنچے تو کچھ افراد نے نعرہ بازی شروع کردی اور چور چور کے نعرے لگانا شروع کر دئیے ۔

 

 

کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چور کے نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دیے۔ اور استعمال کی تمام افراد نے شدید مذمت کی ہے کیوں کہ مسجد نبوی ایک انتہائی مقدس جگہ ہے جہاں پر اونچی آواز میں بولنا بھی بھی برا سمجھا جاتا ہے وہاں پر اس قسم کے نعرے بازی بہت غلط چیز ہے رمضان المبارک کے آخری دنوں میں مسجد نبوی کے تقدس کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔

 

 

سعودی حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے اور ذرائع کے مطابق نعرے بازی کرنے والے افراد کو چالیس ہزار ریال جرمانہ اور اور پانچ سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے اس کے علاوہ ان کا سعودی عرب میں تاحیات داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *