پاکستان (نیوز اویل)، یوکرین کے صدر نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو خود انہوں نے بنایا ہے ۔
گزشتہ روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور یہ پیغام یورپی رہنماؤں کے خلاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ “ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں” ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کریں گی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ آخری وقت تک آزادی کا دفاع کریں گے اور ہار نہیں مانے گے اور دوسری طرف روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر تو یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کر سکتا ہے اگر یوکرین ایسا کرے گا اور مذاکرات ہو جائیں گے تو اس میں یوکرین کے شہری اپنا مستقبل خود طے کر سکتے ہیں یہ بات روس کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں کہی ہیں اور ابھی تک یوکرین کی طرف سے کوئی بھی ایسا فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔