پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں چوہدری نثار بھی منظر عام پر آئے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت کا روزہ توڑ دینا ہے ۔
چودھری نثار کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک کرپٹ آدمی ہیں لیکن میں اب مزید کسی ایسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا جو وزارت کے پیچھے بھاگے ۔ میں صرف و صرف پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اور نہ ہی میں نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے نہ ہی کروں کا یہ سب غلط باتیں پھلائی جا رہی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کوئی پیغام نہیں دیا اور نہ ہی میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے میں تمام فیک اکاؤنٹ کے حوالے سے اب کاروائی کروں گا ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا نہ تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ابھی ہونے کا امکان ہے اور نہ ہی میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شرکت کی ہے اور نہ ہی کرنے کا ابھی نے کوئی بھی امکان ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے 27 مارچ کے جلسے میں آنے کی دعوت ملی ہے جس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور میں سیاسی مفادات کے لیے یا اپنے فائدے کیلئے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا اور یہ بات سو فیصد طے ہے ۔