پاکستان (نیوز اویل)، نومولود بچوں کا مفت علاج ۔۔ بچوں کی بیماری کا وہ مہنگا ترین علاج، جو اب مفت کیا جائے گا
۔
نومولود بچے اکثر اوقات بہت سی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ان کی زیادہ سے زیادہ پرواہ کی جاتی ہے اور ان کو جرا ثیم یا موسم کی شدت سے بچایا جاتا ہے۔
بچوں کی اکثر بیماریاں تو عام سی ہوتی ہیں لیکن کچھ ایسی بیماریاں بھی ہیں جو بہت خطرناک ہوتی ہیں اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔
نومولود بچوں میں پائے جانے والی ایک خطرناک بیماری کا نام پروگریسیو ڈس آرڈر ہے۔ اس بیماری میں بچے اپنے جسم پر اختیار کھو دیتے ہیں۔ اس طرح ان کا جسم کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
اگر اس بیماری کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو ایسے بچوں کی زندگی دو سے تین سال تک ہی ہوتی ہے۔ تقریبا چالیس بچے ہر سال اس بیماری کا شکار بنتے ہیں۔ اس
کا علاج آسان نہیں ہے۔ پاکستانی روپوں میں اس کا علاج کروڑوں کا ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو مفت میں اس بیماری کا علاج کرتا ہے۔
زولجینسما کے استعمال سے اس بیماری کا برطانیہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ زولجینسما میں اس جین کی ایک کاپی موجود ہوتی ہے جس کی غیر موجودگی بیماری کا سبب بنتی ہے۔ اس کی ڈوز کو وائرس کے ذریعے جسم میں داخل کرتے ہیں اور پھر اس کو موٹر نیورون کے نیوکلیس تک پہنچا دیا جاتا ہے۔
اس طرح یہ موٹر نیورون اس پروٹین کو بنانا شروع کر دیتے ہیں جو کہ بیماری کی وجہ سے بن نہیں رہی تھی اور پٹھے کمزور ہوتے جارہے تھے۔ لہذا اس ڈوز کے ذریعے وہ پروٹین بھی بنتی ہے اور بچوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اس طرح اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔