کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلی سندھ (سی ایم) سید مراد علی شاہ کے خلاف تاحیات نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے منگل کے روز جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے بنچ نے مراد علی شاہ کی تاحیات نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا جواب طلب کیا۔
الیکشن کمیشن کے نمائندے نے جواب دیا ، انتخابی ادارہ سے ہدایات لینے کے بعد ہی آئندہ سماعت پر جواب دے سکیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق فیصلہ سنایا جا سکے گا۔
ایس ایچ سی نے درخواست پر ای سی پی اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ (ایس سی) نے نااہل کیا تھا لیکن انہوں نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی انتخاب لڑا تھا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل کرنے کے لئے مطالبہ کیا ہے۔ اور عدالت سے اس درخواست کو جلد نمٹانے کی بھی اپیل کی ہے۔