پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں پر انہوں نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عربیہ کے لیے بہت بہترین ثابت ہوگی اور پاکستان کے معاشی حالات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ ان کے والد اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گفتگو کی ہے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوگئی ہے اور اس کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس ویڈیو میں شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان سے روانی کے ساتھ عربی میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے لوگوں میں بہت حیرانی پیدا ہو گئی ہے کتنی روانی سے عربی میں بات کس طرح کی جا سکتی ہے ۔
یاد رہے شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ان ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا ۔