پاکستان (نیوز اویل)، رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اہم سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی اور اس کے بعد رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور ملک میں امن و امان بحال کرنے کا ٹاسک ملا تھا لیکن حکومت کچھ بھی نہ کر سکی اور ملک شدید مشکلات کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے اتحادی ہیں جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے اتحادی بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اور اب عمران خان کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہے اور اب کسی کو نیا پاکستان نہیں چاہیے سب کو پرانا پاکستان چاہیے اس لیے میں اسمبلی سے استعفیٰ دیتا ہوں اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ہی ساتھ دینے والا ہوں ۔۔