پاکستان (نیوز اویل)، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ عمر سرفراز چیمہ کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ان عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمر سرفراز چیمہ کو صوابدیدیاختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے اور اس قدم کو اٹھانے کے پیچھے یہ وجہ ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی اور اس پر ان کو گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔