وزیراعظم کی ذہنی حالت جانچنے کی ضرورت کیوں ہے؟ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عظمیٰ بخاری نے بھی خاموشی توڑ دی!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صاحب کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے جس کی وجہ سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینا چاہیے تاکہ ان کا ذہنی طور پر علاج ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر سب سے زیادہ چیخیں حکومت کی نکل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام استعمال کرکے یہ لوگ اپنے نوکری پکی کر رہے ہیں ۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کے نام پر ہی ان کو خوف پڑ جاتا ہے پچھلے چار سال سے وزیراعظم نواز شریف کے نام کا ہی چورن بیچی جا رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کو صحت کارڈ کی بہت ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام سنتے ہی عمران خان کی ذہنی حالت مفلوج ہو جاتی ہے اور انہیں پھر کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا بول رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *