پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
حکومت نے باقی صوبوں کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سمری بنانے کا کہہ دیا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ فیصلہ باقی صوبوں میں ملازمین کی ہڑتالوں کی وجہ سے کیا کیونکہ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں کافی بار بڑھتی ہیں لیکن باقی صوبوں کو یہ سہولت نہیں دی جاتی جس پر ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے وفاق کو ہمیشہ یہ سہولت کیوں دی جاتی ہے مہنگائی تو پورے پاکستان میں ہی ایک طرح سے بڑھ رہی ہے لیکن یہ باقی صوبوں کے ملازمین کے ساتھ کھلی نا انصافی ہو رہی ہے ۔
مہنگائی کے بڑھنے کی وجہ سے سرکاری ملازمین بھی شدید پریشان ہیں کیونکہ تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو رہا جبکہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے اور سرکاری ملازمین اس لیے بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں کیوں کہ لوگوں کے پاس سورس آف انکم ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔