پاکستان (نیوز اویل)، کائنات کی ہر شے اللہ تعالی کی پیروکار ہے کوئی بھی جاندار چیز ہو یا بے جان چیز ہو ہو اللہ تعالی کا ان سب پر اختیار ہے اور ایک ذرہ بھی اللہ کے حکم کے بغیر حرکت نہیں کر سکتا۔
سورج ہو یا چاند زمین ہو یا ستارے سب اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق حرکت کر رہے ہیں۔
انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقوں سے زندگی گزارے تاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکے ۔
خانہ کبعہ وہ مبارک جگہ ہے جہاں پر دنیا بھر کے مسلمان آتے ہیں کوئی کالا ہو یا گورا ہو کوئی لمبا ہو یا چھوٹا ہو کوئی تندرست ہو یا بیمار ہو یا کوئی معذور ہو ، کوئی غریب ہو یا امیر ہو ہر شخص ایک طرح ہو کر اللہ کے حضور حاضر ہو جاتا ہے
اس وقت کوئی شخص ایک دوسرے کی طرف نہیں دیکھ رہا ہوتا ہے ہر کسی کا دھیان اللہ پاک کے گھر کی طرف ہوتا ہے اور اللہ کی طرف ہوتا ہے ہر کوئی گڑگڑا رہا ہوتا ہے اور اپنی حاجات اللہ کے حضور پیش کر رہا ہوتا ہے ۔
اس وقت تمام مسلمان ایک ہو جاتے ہیں ہیں کسی کو ایک دوسرے سے کوئی غرض نہیں ہوتی اور دنیا میں کوئی بھی ایسی اور جگہ نہیں ہے جہاں پر لوگ اس طرح سے جمع ہوں ہو اور ایک ہی طرح سے ایک ہی لباس میں ایک ہی عبادت کریں ۔