اسلام آباد (ٹاپ نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے دور درازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کیاجائے،سپیکٹرم کی فروخت کے حوالے سے کابینہ کوبریفنگ دی گئی ہے، ملک میں جلد ہی فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ہو جائے گا،فائیوجی ٹیکنالوجی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں،پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ معیاری ٹیلی کام سروسمہیاکی جائے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہکریمنل لا میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا م کررہے ہیں اور انہوں نے آج کے اجلاس میں قانونی مسودے پر بریفنگ بھی دی ہے۔کابینہ کو فیڈر بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی سائٹ پر حملے کے بارے بھی بتایا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیکرز ایف بی آر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکے جس کے باعث ڈیٹا محفوظ رہا۔
ایف بی آر ڈیٹا کو مکمل محفوظ بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کی خدمات حاصل کررہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کو کفایت شعاری مہم کے تحت مسترد کر دیا گیا ہے، اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی ہے۔