پاکستان (نیوز اویل)، آج کل ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر چیز بہت زیادہ مہنگی ہوگئی ہے اور پاکستان میں بہت زیادہ مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے اس پریشانی کی وجہ سے کوئی بھی زیادہ خرچہ کرنا وہ مناسب نہیں سمجھتے ۔
کراچی میں ایک ایسی مارکیٹ موجود ہے جہاں پر امپورٹڈ سامان مہیا کیا جاتا ہے اور یہ سامان انتہائی سستے داموں میں دیا جاتا ہے اور امپورٹڈ ہونے کی وجہ سے یہ سامان کی گرنٹی بھی ہے اور یہاں سے فریج فریزر اور اس طرح کی چیزیں کافی سستا میں مل جاتی ہیں۔
کراچی میں ایک مارکیٹ میں موجود ہے جس کا نام جیکسن مارکیٹ ہے اور یہ مارکیٹ پورے پاکستان میں امپورٹڈ سامان کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں یہاں پر بہت سی فریج اور فریزر انتہائی سستے داموں میں مل جاتے ہیں
جو فریزر اور فریج کی قیمت لاکھوں میں ہے وہ یہاں آپ کو ہزاروں میں مل جائیں گے یہاں کے سامان میں اکثر چیزیں استعمال شدہ بھی ہوتی ہیں لیکن ان کی حالت انتہائی اچھی ہوتی ہے کے آپ اس کو خریدتے وقت بالکل بھی پریشان نہیں ہوں گے اور یہاں کا سامان کوالٹی کے لحاظ سے بھی کافی اچھا ہے۔