پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف نے حال ہی ہیں ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے پیکا قانون کی طرف اشارہ کیا ہے ۔
مریم نواز شریف نے ٹویٹ کیا کہ “یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں! ” ان کا کہنا تھا کہ یہی قوانین پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے کسی بڑے نقصان کا باعث بنے گے ۔
یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پیکا ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس پر دستخط کر کے اہم قانون کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس قانون کے حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات واضح کی تھی کہ اب جھوٹی یا فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے صدر عارف علوی کے سامنے درخواست پیش کی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر کے باقاعدہ طور پر اس قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ اور جھوٹی خبر پھیلانے والے کو جرمانے کے ساتھ ساتھ پانچ سال قید بھی ہوگی۔