۔۔۔پاکستان(نیوزاویل) ویسٹ انڈیز کے مشہور کھلاڑی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز کرس گیل کو انگلینڈ کے ساتھ ہونے والے میچوں میں سے دو میں سے نکال دیا گیا ہے۔
2004 کی آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ 2012 کے اور 2016 کے آ ئی سی سی ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی جیتنے میں کرس گیل نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ کرس گیل ویسٹ انڈیز کے بہت مقبول کھلاڑی ہیں اور بہت اچھے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پرپل سنچری ، او ڈی آ ئز میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹونٹی میں سینگل سینچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ کرس گیل ایک عمدہ کھلاڑی ہیں اور وہ صرف ایک ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چودہ ہزار سے زائد سکور کیا ہے اور ایک ہزار سے زائد چھکے مارے ہیں۔
کرس گیل کے کرکٹ کیریئر میں ٹوٹل بیالیس انٹرنیشنل سینچریاں ہیں جن میں سے 15 سینچریاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بنائی ہیں اور 25 او ڈی آ ئز اور 2 سینچریاں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بنائی ہیں۔
کرس گیل نے پچھلے سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا لیکن تاحال اس بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ خیال کیا جا رہا تھا کہ آ ئیرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والے او ڈی آ ئز اور ٹی ٹونٹی میچ کرس گیل کے الوداعی میچ ہوں گے۔کرکٹ ٹیم کے مشہور ومعروف کھلاڑی ٹیم سے باہر، کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر!!!