اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک شاندار خوش خبری، آج اتوار سے ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی، تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ بالآخر پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار 27 جون سے سے ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی رپورٹ جاری کی ہے۔
شمالی علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔ جڑواں شہروں کے علاوہ کشمیر، گلگت، استور، مری ، اٹک، چکوال ،جہلم ،گوجرانوالہ ،گجرات ،حافظ آباد ، بدین ،نارووال ،سیالکوٹ ،پشاور ،کوہاٹ ،بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسیں گے۔
بتایا گیا کہ کئی علاقوں خاص کر شمالی علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کچھ روز قبل جاری اپنی رپورٹ میں جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں معمول سے کچھ زائد جبکہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔