ہسپتال میں ایک شخص چلتے ہوئے آیا اور کہا قیامت آگئی ساتھ ہی اللہ کو پیارا ہوگیا۔۔ اس کے بعد 100 لاشیں اکھٹی آئیں۔۔ ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا انکشاف

پاکستان (نیوز اویل)، ہسپتال میں ایک شخص چلتے ہوئے آیا اور کہا قیامت آگئی ساتھ ہی اللہ کو پیارا ہوگیا۔۔ اس کے بعد 100 لاشیں اکھٹی آئیں۔۔ ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا انکشاف
۔

 

 

 

 

ایک لیڈی ڈاکٹر نے اپنی سول ہسپتال میں سروس کے دوران کے واقعات بیان کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز واقعہ بتایا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن ہسپتال میں ایک لمبا چوڑا شخص داخل ہوا۔ وہ برہنہ تھا اور اس کا جسم جل کر سیاہ ہورہا تھا۔

 

 

 

اس کو فورا اسٹریچر پر ڈال کر طبی امداد کے لئے لے کر جایا جانے لگا تو اس شخص نے میرا بازو پکڑ کر کہا کہ قیامت آگئی ہے۔ یہ کہہ کر وہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس کا پورا جسم جلا ہوا تھا اور اس کے پاس سے بارود کی بو آرہی تھی۔

 

 

 

یہ واقعہ دراصل اس دن کا تھا جب چندیگڑھ مسجد میں بم دھماکا ہوا۔ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ خودکش حملہ آور کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے اور کئی لوگ اس میں زخمی ہوئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سول ہسپتال میں ایک کے بعد ایک لاشیں آتی رہیں جو انتہائی برے حال میں تھیں۔

 

 

 

ایم اے جناح روڈ پر واقع امام رضا بارگاہ میں دس محرم کو دھماکہ ہوا۔ بلدیہ فیکٹری کی آتشزدگی کے واقعے میں دو سو اسی افراد چل بسے۔ سانحہ صفورہ میں لوگوں کو بے دردی سے گھر میں گھس کر گولیوں سے بھون دیا گیا۔

 

 

 

اس قسم کے واقعات جب ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں ہسپتال میں لائی جانے والی لاشوں کی حالت انتہائی ناقابل بیان ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ ڈاکٹروں کا حوصلہ ہوتا ہے کہ وہ خود کو مضبوط ظاہر کرتے ہوئے صورت

 

 

 

حال کا ہمت سے مقابلہ کرتے ہیں۔ جب کسی جگہ زیادہ بڑا سانحہ درپیش ہو تو آس پاس کے مقامات سے بھی ڈاکٹرز اس جگہ پہنچ جاتے ہیں اور ایک ٹیم کی شکل میں کام کرتے ہیں تاکہ ناگہانی صورتحال کا بہتر طریقے سے سدباب کیا جا سکے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *