بھارتی وزیراعظم ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3 ہزار کلوگرام ہیروئن سمگلنگ میں ملوث نکلے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی دوست کے زیر انتظام چلنے والی گجرات کی بندرگاہ مندرا پورٹ سے 3 ہزار کلوگرام کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے، ہیروئن افغانستان کے شہر قندھار سے سمگلنگ کے بعد بھارتی پورٹ پر 2کنٹینر ز میں چھپائی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم عدانی نریندر مودی کے دوست ہیں اور بھارت میں ایک چوتھائی کارگو کی سپلائی بھی ان کی زیر نگرانی ہوتی ہے اس کے علاوہ مہاراشٹرا، گوا، کیرالا، ا?ندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڈیشا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم عدانی سنبھالتے ہیں جب کہ جس پورٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد شیئرز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *