بدسلوکی کی روک تھام اور پولیس کے رویے کی تبدیلی کے لیے اہلکاروں کے جسم پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)لاہور میں بدسلوکی کی روک تھام اور پولیس کے رویے کی تبدیلی کے لیے اہلکاروں کے جسم پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پولیس نے منصوبے پر کام شروع کرتے ہوئے چند ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن اہلکاروں کو کیمرے فراہم کردیے، ابتدائی طور پر کیمرے آزمائشی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو دیے جانے والے

کیمرے 13 گھنٹے لائیو لوکیشن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں، ٹریفک وارڈن کی وردی کے درمیان اور ڈولفن اہلکاروں کے کندھے پر باڈی کیم لگائے گئے ہیں۔کیمروں کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جائے گا جلد تمام اہلکاروں کو کیمرے لگا دیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کیمرے ٹرائل پر لگائے گئے ہیں، کیمرے 13 گھنٹے لائیو لوکیشن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *