مختلف برینڈ کی گاڑیوں کی قیمت میں دو سے پانچ لاکھ روپے کا اضافہ

لاہور(آن لائن) ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں تیار ہونے والی سب سے چھوٹی گاڑی 17 لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی خریداری عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی

چلی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کو گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے حصول کے لئے لاکھوں روپے آن بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی کمپنیوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور یہ اجارہ داری اسی صورت میں ٹوٹ سکتی ہے جب حکومت ملک میں یبرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *