ٹیکسلا میں نایاب مجسموں کی س-م-گ-ل-ن-گ۔۔۔ کون لوگ ملوث نکلے؟؟؟

ٹیکسلا پاکستان (پنجاب) میں موجود ایک علاقہ ہے ۔ ٹیکسلا کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہاں سے ملنے والے قدیم مجسمے ہیں جو کہ ہزاروں سال پرانے ہیں اور ان مجسموں سے قدیم تہذیب کا پتہ چلتا ہے اور ان تہذیبوں کے عروج و زوال اور ان کے رہن سہن اور یہ لوگ کس مذہب کے پیروکار تھے کا پتہ چلتا ہے۔

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہاں مجسموں کا غلط طریقے (س م گ ل ن گ) سے کاروبار کیا جا رہا ہے اسی حوالے سے ٹیکسلا میں ایک مجسمہ ساز الیاس خان جو کہ تقریباً پچھلے 40 سال سے مجسمہ سازی کے پیشے سے منسلک ہیں ان کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ غیر قانونی طور پر مجسمہ سازی میں پورا مافیا شامل ہو چکا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ بڑی شخصیات یہاں موجود مجسمہ سازوں سے اصل مجسموں کی نکل بنواتے ہیں جنہیں ریپلیکا کہتے ہیں بنواتے ہیں اور غیر قانونی طور پر بیچتے
ہیں۔

یہاں موجود مجسمہ سازوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہیے اور ان کےفن کو آ گے لے کر جانا چاہیے تاکہ ایک مناسب طریقے سے اپنی روزی کماسکیں کیوں کہ یہاں اصل مجسموں سے زیادہ خوبصورت اور دلکش مجسمے بنانے والے مجسمہ ساز موجود ہیں۔ ایک اور مجسمہ ساز امین خان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 13 سال سے یہ کام کر رہے ہیں اور ان سب غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹیکسلا کا آ رٹ خطرے میں ہے اور یہاں سیاحوں کا آ نا بہت کم ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *