لانگ مارچ کرنی ہے تو کریں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، آپ میں سےہی 15 لوگ خفیہ طور پر عمران خان کےساتھ ہیں، شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے مارچ کیے جائیں یا دھرنے دیے جائیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

شیخ رشید کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے آپ چاہے 27 فروری کو مارچ کریں یا 23 مارچ کو مارچ یا دھرنے کریں حکومت کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ان میں سے ہی تقریباً پندرہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اگر آپ کو یہ لگ رہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ کر رہی ہے تو یہ بھی بالکل غلط ہے ۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا۔دورہ کریں گے اور اس میں اہم معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان چینی صدر کو چین میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنے پر بھی مبارک باد پیش کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یاد رہے امریکا اور کچھ دوسرے ممالک نے چین میں ونٹر اولمپکس میں شرکت کے لیے بائیکاٹ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *