ایم کیو ایم کا بھی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار!!! مسلم لیگ ن اور مولانا صاحب کی ضمانت مانگ لی تاکہ آصف علی زرداری کے وعدے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ انہیں حکومت پر بالکل بھی یقین نہیں ہے ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومت پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ نون آصف علی زرداری کے وعدے پر اعتبار کی ضمانت دیں تو پھر ہم اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے سوچ سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال حکومت کو دیکھ چکے ہیں اور اب ان پر کوئی اعتبار نہیں رہا اس لیے ہم ضمانت چاہتے ہیں ۔

ایم کیو ایم کے ارکان کے پہلے بھی یہ بیان آ چکے ہیں کہ وہ حکومت کے اتحادیوں میں سے ہیں لیکن وہ سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کریں گے اور ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آپشنز کھلے ہیں اور وہ کسی کے پابند نہیں ہیں اور اپنی مرضی سے اور حالات اور تمام صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی وہ کوئی اہم فیصلہ کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *