جو ترقی میرے دور میں ہوئی، وہ کسی اور کے دور میں نہیں ہوئی

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے آج عوام سے خطاب کیا ہے اور اس میں ان کا کہنا تھا جو ترقی میرے دور میں ہوئی، وہ کسی اور کے دور میں نہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست خطاب کیا اور بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں اور ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا راستہ ہمیں اختیار کرنا ہے اور میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا ہے ساتھ ہی ساتھ ان کا اس موقع پر خط کا ذکر کیا اور وزیراعظم نے غلطی سے امریکہ کا نام لے لیا تھا اور لیکن پھر فوراً ہی کوئی باہر کا ملک کہہ دیا اور بات بدل دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا میرے پاس پیسہ تھا اور سب کچھ تھا مجھے پیسہ نہیں چاہیے تھا اور نہ ہی میں نے پیسہ جمع کیا اور پاکستان بنانے کا مقصد بڑا عظیم مقصد تھا اور ہم نے پوری کوشش کی کہ اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں اور مجھے فخر ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *